Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدما وتی کی مخالفت میں لوگوں کی جان قربان

نئی دہلی.... راجستھان میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی مخالفت میں لوگوں نے اب جان قربان کرنا شروع کر دیا ہے۔  جے پور کے نہر گڑھ قلع پر ایک شخص کی لاش لٹکتی ہوئی ملی ہے۔ دیوار پر فلم کی مخالفت میں پیغام بھی لکھا ہوا ہے۔ جس جگہ پر لاش لٹکتی ہوئی ملی ہے ، اس کے قریب والے پتھر پر لکھا ہوا ہے کہ ہم پتلے نہیں جلاتے ، لٹکاتے ہیں۔ وہیں دوسرے پتھر پر لکھا ہے کہ پدما وتی کی مخالفت۔تاہم قلع پر لٹکتی ملی لاش کس کی ہے ، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قلعہ سے اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔
 

شیئر: