پی ایس ایل فکسنگ ا سکینڈل: ناصر جمشید کیس کی سماعت مکمل
لاہور: پی ایس ایل فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 30 روز میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کہتے ہیں کہ سابق اوپنر پر کسی بھی وقت چارج شیٹ جاری کی جا سکتی ہے جبکہ معطل کرکٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ اصل جنگ تو عدالت میں ہو گی۔سابق اوپنر کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ فیصلہ کیا ہو گا لیکن اصل میدان تو عدالت میں ہی لگے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں ہو چکی ہیں جبکہ شاہ زیب حسن کی ابھی عدالت میں تاریخوں کا سلسلہ جاری ہے۔