لندن۔۔۔برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی افواہوں کے بعد برطانیہ کے بکیز کا کاروبار بند ہوگیا، اور بڑے بڑے بکیز نے شادی خاندان کی شاہی سے متعلق شرطیں لگانا بند کردیں۔دونوں کے درمیان 2 سال سے دوستی کی خبریں آ رہی ہیں، جب کہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔شہزادہ ہیری اداکارہ میگھن مارکل سے متعلق میڈیا کی جانب سے غلط اور نازیبا خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔