Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمسنگ گلیکسی ایس 9 کی تصاویر لیک

سیمسنگ کمپنی نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ فون کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کمپنی فون کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی متعارف کروائے گی۔گلیکسی ایس 9 میں کمپنی فیشل ریکوگنائزیشن فیچر متعارف کروائے گی جو کہ ایپل کی فیس آئی ڈی سے ملتا جلتا ہی ہو گا تاہم اس مین آئرس اسکینر کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے تاہم کیمرے کو افقی کے بجائے عمودی ڈیزائن دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کے بیک پر جگہ دی جائے گی۔فون میں ممکنہ طور پر 4 یا 6 جی بی ریم اور کالکوم اسنیپ ڈریگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔کمپنی اسمارٹ فون کو 2018 کے اوائل میں متعارف کروائے گی۔
 

شیئر: