Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کول پیڈ نوٹ 5 لائٹ کا نیا ورڑن لانچ

کول پیڈ کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون نوٹ 5 کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے۔ نئے ورژن میں 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فون کو 16 جی بی کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا۔اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم ،میڈیا ٹیک پراسیسر اور 3 جی بی ریم دی گئی ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو فون کے بیک پر جگہ دی گئی ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ،مائیکرو یو ایس بی اور آڈیو جیک سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 9999 ہندوستانی روپے ہے۔ 
 

شیئر: