Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا دوسرے دن بھی بند

اسلام آباد... فیض آباد آپریشن کے دوران بند کی جانے والی ٹی وی چینلز کی نشریات اتوار کو دوسرے دن بھی معطل ہیں ۔ملک بھر میں سوشل میڈیا‘فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بھی انٹرنیٹ براوزر پربلاک کر دیاگیا۔ پمرا نے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت آپریشن کی براہ راست کوریج سے روک دیا تھا۔ میڈیا کو رپورٹنگ کی اجازت دی گئی ہے لیکن سیکیورٹی فورسز کی لائیو پوزیشنز کو نہیں دکھایا جا سکتا۔وزارت اطلاعات اور پاکستان اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔
 

شیئر: