Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز چینلز کی نشریات بحال

  اسلام آباد..وفاقی حکومت نے پمرا کو تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ پمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی ہدایت پر نیوز چینلز کو بحال کر دیا گیا۔ تمام نجی چینلز کو نئی گائیڈ لائنز بھی جاری گئیں۔نیوز چینلز پمرا قواعد وضوابط کے مطابق نشریات جاری رکھ سکتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے چینلز بند کردئیے جائیں گے۔ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والے پروگرام بھی بند کئے جا سکتے ہیں۔پمرا منافرت پھیلانے والے کسی بھی پروگرام یا اشتہار کو بند کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ پمرانے گزشتہ روز اسلام آباد ھر نے کے خلاف آپریشن کے دوران براہ راست نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔سوشل میڈیا کی سائٹس بھی بلاک کردی گئی تھیں۔

شیئر: