Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی حکومت ہی بحران کا واحد حل ہے،شجاعت

لاہور..مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی حکومت ہی موجودہ بحران کا حل ہے۔کٹھ پتلی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ۔پاکستان کو اس وقت جن اندرونی اور بیرونی چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد کٹھ پتلی حکومت اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت دھرنا کے شرکا پر بدترین تشدد نوازشریف کے کہنے پر ہوا ہے۔نوازشریف خود کو بچانے کیلئے ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزراءکے ساتھ ان کے روز روز کے مشاورتی اجلاسوں کا ایجنڈا یہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ وہ عدلیہ کے بعد اب فوج کوبھی اس بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے۔ دریںاثناءپرویزالٰہی نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کا ختم نبوت دھرنا کو ہند سے جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔

شیئر: