Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کی ریمپ پر گربہ خرامی

بالی وڈ کی بیبو،سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور   شوبز انڈسٹری میں کافی سرگرم ہوگئی ہیں۔ کرینہ کئی تقریبات کا حصہ بھی بن رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک فیشن شو کی تقریب میں کرینہ کپور نے ریمپ پرفیشن ماڈل کی طرح  گربہ خرامی کی۔ خبروں کے مطابق معروف ہندوستانی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو کے دوران کرینہ کپور نے ان کاڈیزائن کردہ سفید لباس پہن کر ریمپ پر کیٹ واک  کی اور حاضرین کی داد وصول کی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کرینہ کپور کی فیشن واک کی تصاویر کافی مقبول ہورہی ہیں۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ' ویرے دی ویڈنگ ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: