نوکیا 8 اینڈرائیڈ اوریو پر اپ گریڈ
نوکیا کمپنی کے اسمارٹ فون نوکیا 8 کے لیے اینڈرائیڈ اوریو اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں۔ اس بات کا اعلان کمپنی کےچیف پروڈکٹ آفیسر جوہو سروکاس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں سامنے آیا۔
اسمارٹ فون میں نئے آپریٹنگ سسٹم کے لئے بیٹا بلڈ کو پچھلے ماہ ہی ریلیز کر دیا گیا تھا ۔ڈاؤن لوڈنگ کے لئے اینڈرائیڈ اوریو اپ ڈیٹ کا سائز 1518.1 ایم بی بھی ہے اور کمپنی کی نومبر کی سکیوریٹی اپ ڈیٹ کو بھی اسی میں شامل کیا گیا ہے۔ نوکیا کے دیگر سمارٹ فونز نوکیا 2 ، نوکیا 3 نوکیا5 اور نوکیا 6 کے لیے بھی اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ کو جلد جاری کردیا جائے گا۔