Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ اور اسرائیل کی کشیدگی مسلح تنازع میں بدل سکتی ہے، گوٹیریز

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوٹیریز نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنم لینے والی نئی کشیدہ صورتحال شدید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے رہنماؤں سے یہ بھی کہا کہ وہ جارحانہ بیانات سے بھی اجتناب کریں۔ ادھر سلامتی کونسل کو گزشتہ روز پیش کی جانے والی رپورٹ میں حزب اللہ پر الزام لگایا گیاہے کہ وہ اسلحے کی منتقلی کو باقاعدہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ امراہم ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل 2006 میں جنگ کر چکے ہیں۔
 

شیئر: