روزانہ 4 کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ،طبی ماہرین
لندن.... طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے۔ یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایمپٹن کے ماہرین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کافی کے انسانی جسم پر پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں۔ایسے افراد جو تقریباً 3 کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔