Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

500اور 200کا نوٹ کیوں نہیں چلے گا؟

نئی دہلی ۔۔۔۔۔  پرگتی میدان میں منعقدآربی آئی کے زیراہتمام عالمی تجارتی فیسٹیول میں شرکاء کو نئے نوٹوں کی تفصیلات اور حقوق کے حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی لوگوں کو ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کی ترغیب بھی دی جارہی ہے۔ فیسٹیول میں قائم ریزرو بینک آف انڈیا کے اسٹال پر لوگ اپنے سوالات لیکر پہنچ رہے ہیں ۔بعض لوگ 500اور 2000روپے کے ایسے نوٹوں کی بابت تفصیلات جاننے کیلئے پہنچے جن پر کسی قسم کی تحریر لکھی گئی ہو،کوئی بینک کے خلاف شکایت درج کرانے کے طریقہ کار جاننے کیلئے توکسی کو 10روپے کے سکوں سے متعلق معلومات حاصل کرنی تھی۔آربی آئی کے افسران نے بتایا کہ مرکزی بینک پہلے بھی اس سلسلے میں واضح کرچکا ہے کہ نوٹ پر کچھ لکھا ہونے یا رنگ لگ جانے کی صورت میں وہ ناکارہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آربی آئی صاف ستھرے نوٹوں کی روایت قائم کرنا چاہتا ہے ۔ نئے نوٹوں سے متعلق تبدیلی کی ہدایت ابھی موصول نہیں ہوئی لہذا جن نوٹوں پر کسی قسم کی تحریر یا کوئی علامت بنائی گئی ہوتووہ نہیں چلےگا تاہم کھاتے میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔

شیئر: