Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنے کے دوران اغوا ہونیوالے پولیس اہلکاربازیاب

راولپنڈی... اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے دوران مبینہ طورپر اغوا کئے جانے والے 2پولیس اہلکار دھرنا ختم ہونے کے بعد سوہان کے علاقے میں سڑک کے قریب زخمی حالت میںسے مل گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ڈاکٹروںکے مطابق پولیس اہلکاروں کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔ ایک اہلکارکی کہنی میں فریکچر ہوا ہے۔ دونوں اہلکاروں کو پلاسٹک کی تاروں، ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارا گیا۔ ان کے جسموں پر زخم بھی موجود ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد فیض آباد دھرنے میں ایک خیمے میں رکھا گیا تھا۔

شیئر: