کراچی ...ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوششیں سبوتاژ کرنے کے لئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔رینجرز نے اپنی آئینی حدود سے کبھی تجاوز نہیں کیا ۔اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے کہ کیا 1998کی مردم شماری کے نتائج سچائی پر مبنی تھے ۔سول سوسائٹی کو معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔میڈیا نے کراچی میں امن و امان کی بہتری میں بھرپور تعاون کیا ہے ۔ رینجرز ہیڈکوارٹر سندھ میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد سے ملاقات میںمیجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں نمایاں کمی ہوئی ہے تاہم اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ہمارے پاس اختیارات موجود نہیں۔ اسٹریٹ کرائم اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کا ٹاسک مل جائے تو بہتر نتائج دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے ۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ایک ہی بنیادی مقصد شہر میں امن کا قیام ہے ۔ مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں تاہم اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ۔ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے معاملات سے ہمارا براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس جرائم کی سرگرمیوں کے لئے استعما ل ہورہے تھے ۔ اس لئے انہیں بند کیا گیا ۔