اوپو اے 79 اسمارٹ فون لانچ
اوپو کمپنی نے نسبتاً سستا اسمارٹ فون اے 79 لانچ کر دیا ہے۔فون کا ڈیزائن اوپو آر 11 سے ملتا جلتا ہے۔ فون میں 6 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پراسیسر ،اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن موجود ہےاو۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ اور بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔بیک کیمرے کے ساتھ فنگر پرنٹ سینسر بھی فون کا حصہ ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 360 ڈالر ہے اور اسے چمپینگ اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی فروخت یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔