Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا ثناءاللہ کا مستعفی ہونے سے انکار

لاہور... و زیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اسلام آباد میںدھرنے والوں سے معاملات طے کرائے۔ وہی لاہور والوں سے بات کریں۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ دھرنے والوں نے کبھی میرے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ جس استعفے کی ڈیمانڈ تھی وہ آگیا ۔باقی معاملات بھی حل ہو گئے ۔واضح رہے کہ تحریک لبیک کے دوسرے گروپ نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری دھرنا ختم نہیں کیا۔ تحریک لبیک کے رہنما اشرف آصف جلالی نے فیض آباد معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ فوری طور پر مستعفی ہوں، ختمِ نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے تمام ذمہ داروں کے نام ظاہر کئے جائیں، راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے اور جو وعدے ہو چکے ان پر عمل کیا جائے۔

شیئر: