Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار اسمبلی میں ہاتھا پائی

پٹنہ ۔۔۔۔۔ بہار اسمبلی میں دوپہر کے وقفے میں حکمراں جنتا دل یو نائٹیڈ (جے ڈی یو ) کے وریندر کمار سنگھ اور آر جے ڈی کے بھائی وریندر آپس میں لڑپڑے اور دونوں میں ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔دوپہر میں ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد  اسپیکر وجے کمار چودھری سمیت زیادہ تر ارکان اسمبلی سے باہر چلے گئے تو بھائی وریندر اور وریندر کمار سنگھ کی کسی بات پر تکرار ہوئی اور گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔وہاں موجود ارکان اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرکے جھگڑا ختم کرایا ،بعد ازاں آر جے ڈی اراکین اسمبلی نے اسپیکر وجے کمار چودھری سے وریندر کمار سنگھ کی شکایت کی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شیئر: