واشنگٹن... امریکی جنرل نکلسن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سخت موقف کے باوجود دہشت گرووں کی مدد کے حوالے سے پاکستانی رو ئیے میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان سے بہت واضح اور صاف موقف بیان کیا ہے۔ سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پھر الزام لگایا کہ افغان طالبان کی سینیئر قیادت اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔ جنرل نکلسن نے کہا کہ طالبان قیادت کے افغانستان اور پاکستان میں موجودگی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ طالبان کی سینیئرقیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے۔ طالبان قیادت افغانستان سے باہر سکون سے ہے اور اس کے پاس منشیات کے پیسے کی فراوانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر امریکی حکام کی طرح میں بھی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے ساتھ روابط ہیں۔