Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں بلدیاتی انتخابات کاسلسلہ ختم

    لکھنؤ- - - - - -یوپی میں تیسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کا  بدھ کو شام5بجے اختتام ہوگیا، یہ الیکشن ریاست کے  26اضلاع میں ہوا جہاں جگہ جگہ تشدد کے واقعات ہوئے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوںاور پولیس میں تصادم کی نوبت آئی اور فائرنگ ہوئی کئی مقامات سے پتھراؤ کی بھی خبریں آئی ہیں۔ کل کے الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا کھل کر مذاق اڑایا گیا ۔ ووٹر فہرستوں سے نام غائب ہونے کی شکایات بدھ کو بھی کئی اضلاع میں کی گئیں ۔ ووٹ ڈالتے وقت بے ایمانیاں ہوئیں اور کئی اضلاع میں کثرت سے لوگوں نے یہ شکایت کی کہ جب وہ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جاچکا ہے۔اب ووٹوں کی گنتی یکم دسمبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

شیئر: