عدنان سمیع افغانستان جائیں گے
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
پاکستانی گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنےوالے معروف گلوکار و موسیقار عدنا ن سمیع نے حال ہی میں ہندوستانی شہریت کیا حاصل کی انہیں بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کا موقع بھی مل گیا۔ اطلاعات کے مطابق گلوکار عدنان سمیع اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں افغانستان جائیں گے۔اس فلم کا ایک حصہ افغانستان میں جبکہ باقی شوٹنگ ہندوستان میں کی جائےگی۔ فلم میں عدنان ایک پناہ گزیں کا کردار ادا کررہے ہیں جسکے لئے اگلے برس وہ افغانستان جائیں گے۔بتایاجارہاہے کہ ' عدنان سمیع' معروف بالی وڈ فلمساز رادھیکا راﺅر ونے ساپرو کی ' ان سرچ آف اے ہوم' نامی ہندی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے اوراس کے گیت بھی خود ہی پیش کریں گے۔