Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ قورمہ کیسے بنائیں؟

اجزاء :
چکن : ایک کلو گرام
ناریل ( پسا ہوا ) : ایک کپ
بادام ( پسے ہوئے ) :ایک کپ
دہی : ایک کپ
کریم : ایک کپ
پیاز : 2 عدد درمیانہ سائز
ہری مرچ ( پیسٹ ) : 9 عدد
زیرہ ( کٹا ہوا ) : ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ( پسا ہوا ) ؛ ایک چائے کا چمچ
تیل : آدھا کپ
کالی مرچ ( کٹی ہوئی ) : ایک چائے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
لہسن (پسا ہوا ): ایک کھانے کا چمچ
ادرک (پسا ہوا ) : ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس : 2 کھانے کےچمچ
سرخ مرچ ( ثابت ) : 8 عدد
ترکیب : ایک پین میں تھوڑے سے پانی میں پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب پیاز گل جائے تو لکڑی کے چمچ سےاسے پین میں ہی میش کر لیں۔ چکن دھو کر اسے ایک دوسرے پین  میں گلنے کے لئے رکھ دیں اور  گل جانے پر اسے فرائی کر لیں ۔ پھر اس میں نمک ،ادرک ،لہسن کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ بھونیں ۔ اب کسی پلیٹ میں چکن نکالیں اور اسی تیل میں پہلے سے پسا ہوا پیاز فرائی کر کے تمام مصالحے ،ناریل ،بادام ، اور دہی بھی اس میں شامل کر کے خوب بھونیں ۔ جب تیل مصالحے کے اوپر آجائے تو اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور کریم ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔ آخر میں توے پر سرخ ثابت مرچیں اور زیرہ بغیر تیل کے ہلکا سا بھون کر توے پر ہی کوٹیں اور چکن میں ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن بند کر دیں تاکہ خوشبو باہر نہ نکلے ۔ سرو کرنے سے پہلے لیموں کا رس ضرور چھڑک لیں ۔

مزید پڑھیں: فرائڈ پراٹھا کیسے بنائیں ؟

شیئر: