Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلسن منڈیلا کے پوتے کا دورہ لاہور

لاہور ...جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کا جمعرات کو لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے ۔یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ کسی سیاسی اجتماع میں نہیں بلکہ منہاج القرآن کی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے آیا ہوں یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پرامن مذہب ہے اور پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔نیلسن منڈیلا کو اسلامی تعلیمات نے ہی دوران قید حوصلہ دیا ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ میں رگبی اور فٹ بال کے ساتھ کرکٹ بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پابندیاں ختم ہونے والی ہیں۔ بطور رکن پارلیمنٹ پوری کوشش کروں گا کہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس موقع پر انہوں نے نیلسن منڈیلا کو بھی یاد کیا اور کہا کہ میرے دادا نے جس طرح جمہوریت کی بحالی کے لئے کوشش کی وہ قابل قدر ہے۔مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ دائرہ اسلام میں آنے کے بعد تبدیلی آئی ہے۔واضح رہے کہ مانڈلا منڈیلا نے 2 سال قبل اسلام قبول کیا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔

شیئر: