ڈھاکا۔۔۔ بنگلہ دیش کی حکومت روہنگیا مہاجرین کو ایک نشیبی سمندری جزیرے بھاشن چار پر منتقل کرنے کے حکومتی پروگرام پر کاربند ہے۔ اس جزیرے کی ترقی کے لیے بنگلہ دیشی حکومت نے رواں ہفتے کے دوران 280 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔ بھاشن چار جزیرے کو مون سون کی بارشوں کے دوران سیلابی صورت حال کا سامنا رہتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے بنگلہ دیشی حکومت کے اس منصوبے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ جزیرہ خلیج بنگال میں11برس قبل سمندری سطح نیچے ہونے پر نمودار ہوا تھا۔