چکنی جلد کی حفاظت کیسے کریں؟
اگر آپ چکنی جلد کے مسائل کا شکار ہیں تو آپ کو خود اعتمادی سے ان سے نمٹنا ہو گا ۔ چکنی جلد کی حفاظت کے لئے کسی اچھے موسچرائزر کا استعمال کریں۔ صبح اْٹھ کر اپنا چہرہ کلینزنگ ملک سے صاف کریں اور رات کو سونے سے پہلے بھی یہ عمل دہرائیں۔ چونکہ چکنی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے اس لیے اس پر داغ دھبے بھی زیادہ نکلتے ہیں لہٰذا چکنی جلد والی خواتین کو چاہیے کہ مرچ مسالے اور چٹ پٹی چیزوں سے پرہیز کریں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں باقاعدگی سے ورزش کریں۔
مزید پڑھیں:ڈبل ٹون اسکن سے کیسے جان چھڑائیں ؟
میک اپ کم سے کم استعمال کریں ۔رات کو سونے سے قبل چہرہ دھونے کے بعد گلیسرین اور لیموں کا رس ہم مقدار ملا کر چہرے پر لگائیں چہرے کو داغ دھبوں سے پاک رکھنے کے لیے تازہ دودھ سے منہ دھوئیں۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں بیسن ملا کر منہ دھونے سے بھی داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیسے دور کریں ؟