Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

حکومت پاکستان کو صورتحال پر شدید تشویش ہے، خان ہشام بن صدیق
ریاض (جاویداقبال)سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے سعودی عرب پر ہونے والے میزائل حملے کی مذمت کی ہے اور اس حملے پر جس نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا حکومت پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے برادر ملک کے طور پر پاکستان مملکت کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش محسوس کرتا ہے۔ مزید برآں سفیر پاکستان نے سعودی فوج کے بہترین دفاعی اقدامات کی بے حد ستائش کی جن کی بدولت کئی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ 

شیئر: