Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی بولر کا ایکشن رپورٹ

 
ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین حسین کا ایکشن رپورٹ ہو گیا ہے ۔ کھلنا ٹائٹنز کے خلاف میچ میں امپائرز نے ان کے ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے میچ ریفری کو رپورٹ کی۔ منتظمین نے بتایا کہ اننگز کے 15ویں اوور کے دوران انہوں نے جس گیند پر عارف الحق کو آوٹ کیا اس پر شک کا اظہار کیا گیا ہے ۔اب بنگلہ دیشی بولر کو قواعد کے مطابق آئندہ 2ہفتے میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینا ہوگا اور اگر ان کا ایکشن غیر قانونی ہوا تو وہ پابندی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
 

شیئر: