Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سائنسدان کائنات میں موجود تاریک مادے کو جاننے کے قریب

بیجنگ .... چینی سائنس دان کائنات میںموجودتاریک مادے کوجاننے کے قریب پہنچ گئے۔چینی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے خلاءمیںلانچ کی جانیوالی سیٹلائٹ چائنا ڈارک میٹرپارٹیکل ایکسپلوررکو تاریک مادے کی تلاش میں چندغیرمتوقع اورپراسرارسگنل موصول ہوئے ہیںجن کی مددسے چینی سائنس دان پوشیدہ تاریک مادے کوجاننے میں ایک قدم مزید قریب ہوجائیں گے۔ اس سیٹلائٹ کانام ”وکانگ“ہے اوراس نے ابتک 3.5 ارب سے زائدکازمک شعاﺅںکے ذرات کی پیمائش کی ہے جن کی 100 ٹیراالیکٹران وولٹ (ٹی ای وی)تک بلندترین انرجی ہے۔واضح رہے کہ یہ انرجی نظرآنے والی روشنی کی توانائی سے ایک کھرب گنازیادہ ہے جس میں 20 ملین الیکٹران اورپروٹون شامل ہیں جن کی ہائی انرجی ریزولوشن کااس سے قبل مشاہدہ نہیںکیاگیا۔چینی اکادمی برائے سائنس کے نائب ڈائریکٹر کے مطابق سیٹلائٹ کی بدولت ہائی انرجی والی کائنات کے مشاہدے کیلئے ایک نئی کھڑکی کھلی ہے جس کے باعث نئے طبعیاتی فنامناکی نقاب کشائی ہوئی ہے جن کاادراک ہماری سمجھ سے بالاترہے۔

شیئر: