Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبوتروں کو بھگانے کے چکر میں پانچویں منزل سے گر کر ہلاک

ممبئی ..... ممبئی کے علاقے کرلا میں ایک خاتون کبوتروں کو گیلری سے بھگانے کے چکر میں نیچے جاگری اور چل بسی۔عینی شاہدین اور عمارت کے چوکیدار نے کہا کہ کرونا مودی سر کے بل گری اور اسی وقت انکی موت ہوگئی۔ کبوتروں نے انکی گیلری میں بسیرا کرلیا تھا اور وہ کبوتروں کو بھگانے کیلئے بیڈ روم کی کھڑکی میں لگی گرل پر چڑھ کرپردہ لگا رہی تھی تاکہ کبوتر وہاں آکر نہ بیٹھ سکیں۔ اسی دوران گرل کے ساتھ ہی وہ پانچویں منزل سے نیچے آگری۔ یہ گرل تقریباً10سال پرانی تھی۔ فلیٹ کے ایک مالک کا کہناتھا کہ ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ فلیٹ میں لگی گرل اتنی کمزورہوگی۔ ہم گرل سے سائیکل، پودے اور دیگر بیکار سامان ٹانگ دیتے ہیں اور اندازہ بھی نہیں کرتے کہ گرل بھی ٹوٹ سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کبوتروں کی وجہ سے روزانہ صبح خاندان کے دیگر لوگ بھی پریشان ہوا کرتے تھے۔ انکی بیٹی نے کہاکہ میںزبردست آوازکے بعدگیلری میںآئی تو دیکھا کہ میری والدہ گرل سمیت نیچے جاگری ہیں۔
 

شیئر: