کراچی...پاک بحریہ نے خلیج عدن میں پھنسی کشتی کو بچالیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے بحری گشت کے دوران خراب سمندری حالات میں 16 گھنٹے تک آپریشن کے بعد کشتی کو کھینچ کر بحفاظت ساحل کے قریب پہنچایا۔ کشتی سفر کے دوران آپریشنل صلاحیت کھو چکی تھی۔ مسافر کئی دنوں سے بغیر پینے کے پانی اور خوراک سمندر میں امداد کے منتظر تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ زمانہ امن و جنگ دونوں میں عسکری، سفارتی اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان نیوی کا کھلے سمندر میں یہ اس طرز کا دوسرا امدادی آپریشن ہے۔