ہرارے۔۔۔زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجیوں کو اہم حکومتی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر ایمرسن منگاوا کی جانب سے فوجیوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے اقدام نے ملک میں تبدیلی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔زمبابوین حکومت کے ایک ناقد ٹنڈائی بِٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے موبودجہ حکومت سے تبدیلی کی امید لگانا بالکل غلط ہے۔ صدر ایمرسن نے فوجی جنرل سبوسیسو مویو کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔سبوسیسو نے ہی سرکاری ٹی وی پر آکر فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔زمبابوے کی فضائیہ کے سربراہ پیرنس شری کو زراعت اور لینڈ کا وزیر بنایا گیا ہے۔