کنگ خالد ایئرپورٹ پر امارات کے قومی دن کا اہتمام
ریاض .... ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ جگہ جگہ امارات کے جھنڈے نصب کئے گئے جبکہ ایئرپورٹ میں گل بوٹوں کے ذریعے یو اے ای لکھا گیا۔ امارات سے آنے والی پروازوں کے مسافروں میں سعودی اماراتی پرچم تقسیم کئے گئے اور مسافروں کو مٹھائیاںپیش گئیں۔