Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے، صدر نے وزیر تعلیم کو فارغ کر دیا

ہرارے۔۔۔زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے وزیرتعلیم کو نامزدگی کے ایک دن بعد فارغ کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرتعلیم کی تعیناتی پر سوشل میڈیا اور نجی ریڈیو پروگراموں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر ہونے والی تنقید کے نتیجے میں انہیں فارغ کیا گیا۔ صدر منانگاگوا نے اپنی کابینہ میں 2 اعلیٰ فوجی افسروں کو بھی شامل کیا ہے۔ ان میں سے ایک میجر جنرل سیبُو سیسو مویوکو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ یہ دونوں وزیر  پارلیمان کے اراکین بھی نہیں ۔
 

شیئر: