Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پھر مسترد

اسلام آباد... اسلام آبادہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پھرمسترد کردی۔ 2رکنی ڈو یژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔سابق وزیراعظم نے تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کم از کم فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کو یکجا کیا جائے۔ عدالت تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی جس میں درخواست مسترد کرنے کی وجوہ بتائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ نیب نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کئے تھے۔ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ 

شیئر: