Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلنگٹن ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67رنز سے شکست

ویلنگٹن:میزبان نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 67رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔ویسٹ انڈین ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے 172رنز کی ضرورت تھی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 319رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ اوپنر کریگ بریتھویٹ 9 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر پائے اور مچل سینٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔میچ میں 9وکٹیں لینے والے کیوی بولر نیل ویگنر کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
مزید پڑھیں:دہلی ٹیسٹ: ویرات کوہلی کا ڈبل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ
 کھیل کے چوتھے دن ویسٹ انڈین ٹیم نے 214/2رنز پر اپنی دوسری اننگز کادوبارہ آغاز کیا تو اوپنر کریگ بریتھویٹ اور شائی ہوپ با لترتیب 79او21رنز پر کھیلنے آئے۔دونوں نے مجموعی اسکور کو231رنز تک پہنچایا تو نیوزی لینڈ نے اہم کامیابی حاصل کی اور بیٹسمین کریگ بریتھ ویٹ کو ایل بی ڈبلیو کردیاجو سنچری کے قریب پہنچ چکے تھے۔بریتھویٹ نے 221گیندوں پر ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 91رنز اسکور کئے ۔شائی ہوپ 37رنز بنا سکے جس کے بعد باقی وکٹوں کا حصول کیوی بولرز کے لئے زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوا ۔ ویسٹ انڈیز کی 8وکٹیں مجموعی اسکور میں 105رنز کا اضافہ کرتے ہوئے گر یں ۔روسٹن چیز اور سنیل امبرس 18،18 جبکہ آخری بیٹسمین میگوئل کمنز14رنز بنا سکے۔ مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 319رنز پر پویلین لوٹ گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ اننگز اور67رنز سے جیت لیا جبکہ ایک دن ابھی باقی تھا ۔کوی بولرز میٹ ہنری نے3جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے2،2 جبکہ مچل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔نیل ویگنر نے اس میچ میں مجموعی طور 9وکٹیں لے کر خود کو بہتری کھلاڑی کے ایوارڈ کا مستحق ثابت کیا۔ 

شیئر: