Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں حوثیوں کی دراندازی ناکام

جازان ....اپاچی ہیلی کاپٹروں نے سعودی عرب او ریمن کے سرحدی علاقوں میں حوثیوں کی نقل و حرکت پر بمباری کردی۔ جازان ریجن کی جنوبی سرحدی علاقے میں حوثی نقل و حرکت کررہے تھے۔ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بمباری کرکے کثیر تعداد میں حوثی باغیو ںکو زخمی کردیا اور انہیں سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کی جانب پیشقدمی سے روک دیا۔ حوثی بار بار آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے اور ہر بار انہیں بمباری کرکے پسپائی پر مجبور کیا جاتا رہا۔
 

شیئر: