Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم شہادت بابری مسجد پر اجودھیا میں سیکیورٹی سخت

اجودھیا۔۔۔۔اجودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی25ویں برسی پر دونوں فرقوں کی جانب سے یوم شجاعت اور یوم سیاہ منائے جانے کے اعلان کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار سنگھ سسودیا نے بتایا کہ 6دسمبر کو ہندو اور مسلم تنظیموں کے یومِ شجاعت اور یوم سیاہ دن منائے جانے کے پیش نظر اجودھیا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ متنازعہ اراضی کی حفاظت کیلئے مقامی فورس کے علاوہ 4ایڈیشنل ایس پی، 10ڈپٹی ایس پی، 10پیراملٹری دستہ، 2ریپڈ ایکشن فورس کے دستے، ایک آر اے ایف دستہ، 400سپاہی ، ایک پلاٹون خواتین کمانڈوز ، 150کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ 6دسمبر کو سرحدی چوکیوں پر گاڑیوں کی نگرانی سخت کردی جائیگی۔

شیئر: