اندور۔۔۔۔آدھار کارڈ کے بغیر لاوارث لاشوں کی آخری رسومات کے بعد جاری کئے جانے والے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء میں دشواری پیدا ہورہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے سماجی خدمت گار امرجیت سنگھ سودن نے بتایا کہ گزشتہ10برسوں سے لاوارث بیمار شہریوں کا علاج کراتے ہیں ۔ بے سہاروں کا سہارا بنتے ہیں ۔ مقامی پولیس ، ضلع انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن امر جیت کی مدد سے ایسے مجبوروں کا علاج یا لاوارث لاشوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔امر جیت کے ذریعے گزشتہ دنوں 2لاوارث لاشوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد اندور میونسپل کارپوریشن نے آدھارکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔