Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ

  راولپنڈی ..عسکری قیادت نے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دور ان آپریشن رد الفساد اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کےلئے اقدامات اور خوشحال بلوچستان پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے غیر ملکی دوروں کے ذریعے عسکری سفارتکاری اور پاکستان آنے والی غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتوں کے حوالے سے کورکمانڈرز کو اعتماد میں لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں ہوئی ۔آرمی چیف نے غیر ملکی دوروں کے ذریعے کی جانے والی عسکری سفارتکاری اور پاکستان کا دورہ کر نے والی غیر ملکی شخصیات سے ہونے والے رابطوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ملک کے اندرونی امن کےساتھ خطے اور افغانستان میں امن کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ 

شیئر: