Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

بیجنگ۔۔۔چین کے صدر شی جن پنگ اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔ ملاقات میں صدر شی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اقتصادی راہداری تعمیر کرنے کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ پیشکش چین کے وَن بیلٹ وَن روڈ منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ایشیا اور یورپ کو جوڑتے ہوئے ایک بڑی اقتصادی پٹی بنائی جائیگی۔ دونوں رہنما ایسے وقت میں ملے ہیں جب میانمار کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برتاؤ پر بین الاقوامی تنقید کی جا رہی ہے۔
 

شیئر: