جدہ....وزارت نقل و حمل نے بعض شاہراہوں پر ڈرائیونگ کی انتہائی رفتار کے نئے بورڈ نصب کرنے شروع کردیئے ۔ یہ کا م وزارت داخلہ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ محکمہ ٹریفک اور روڈ سیکیورٹی فورس تعاون کررہی ہے۔ وزارت نقل و حمل کے اعلیٰ عہدیدار ترکی الطعیمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ نئے ضوابط کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کو 140کلو میٹر فی گھنٹہ تک چلانے کی اجازت ہوگی۔ ریاض، دمام، ریاض ۔ طائف، ریاض۔ قصیم اور مکہ ۔ مدینہ روڈ پررفتار میں تبدیلی کے بورڈ لگائے جارہے ہیں۔ توقع یہ ہے کہ عمل درآمد 2018ءکی پہلی سہ ماہی سے ہوگا۔