Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے اکاونٹس کی مزید تفصیلات پیش

  اسلام آباد..اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ملک طیب کا بیان بدھ کو بھی مکمل نہ ہو سکا۔ جمعرات کو بھی طلب کرلیا ۔ نواز شریف کے نمائندے ظافر خان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔استغاثہ کے گواہ نے سابق وزیر اعظم کی مزید بینک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات پیش کیں۔ گواہ نے بتایا کہ 11 مارچ 2017 کو نوازشریف نے 4 ٹرانزیکشنز کیں۔ 11 مارچ 2017 کو 10 لاکھ ڈالر نوازشریف نے پاکستانی کرنسی اکاونٹ میں ٹرانسفر کئے۔ 7 فروری 2017 کو اپنے اکاونٹ سے 2200 ڈالرز کیش کرائے۔ حسین نواز نے 23 دسمبر 2010کو 30 ہزار پونڈ نواز شریف کو بھجوائے۔گواہ ملک طیب نے بتایا کہ 2 مئی 2016 کونواز شریف نے10 پونڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاونٹ میں ٹرانسفر کئے۔ نواز شریف کی معاون وکیل عائشہ حامد نے نئی دستاویزات پیش کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بینک منیجر نورین شہزاد کا نام گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں، کس حیثیت میں دستاویزات جمع کرا سکتی ہیں۔نورین شہزاد کو پیش کرنے کی درخواست دی گئی نہ کوئی نوٹس دیا گیا۔

شیئر: