Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی سماجی کارکنان کے اعزاز میں تقریب

کے شہاب ، مسز زینت جعفری، ڈاکٹر حفظ الرحمان، ڈاکٹر دلشاد احمد اور ڈاکٹر شوکت شامل
رپورٹ و تصویر:کے این واصف۔ریاض
ہند کی طرف سے "پرواسی بھارتیہ ایوارڈ"یافتہ سماجی کارکن اور معروف شخصیات کے اعزاز میں ہندوستان کی قومی ائیرلائنز "ائیرانڈیا"نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ریاض میں مقیم ہندوستانیوں کیلئے ائیرانڈیا نے اس قسم کی تقریب کا اہتمام پہلی بار کیا۔ ہندوستانی کمیونٹی کی جن شخصیات کا اعزاز کیا گیا ان میں کے شہاب ، مسز زینت جعفری(پرواسی بھارتیہ ایوارڈ یافتہ) ڈاکٹرحفظ الرحمان ، فرسٹ سیکریٹری سفارت خانہ ہند، ڈاکٹر دلشاد احمد چیئرمین انٹرنیشنل اسکول ریاض اور ڈاکٹر شوکت پرویز پرنسپل انڈین اسکول ریاض شامل تھے۔ ان کے علاوہ دیگر شخصیات کو بھی مومنٹوز پیش کئے گئے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نائب سفیر ہند ریاض نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ائیرانڈیا کے جنرل مینجر ملون ڈی سلوا تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر دہلی سے ریاض پہنچے تھے۔ انہی کے ہاتھوں تمام سماجی کارکنوں کو شیلڈ پیش کی گئی۔ ائیرانڈیا کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کندن لال گوٹوال نے خیرمقدمی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز خان، وی نارائین، فرسٹ سیکریٹری سفارتخانہ ہند، ڈاکٹر شوکت پرویز ، صحافی عبید، ڈاکٹر دلشاد احمد، منیش ناگپال، ڈیفنس اتاشی سفارتخانہ ہند اور مرزا مجید بیگ نے بھی محفل کو مخاطب کیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقد اس تقریب میں کمیونٹی اور ٹریول ایجنسیز کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کندن لال گوٹوال کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ 

شیئر: