ہالی وڈ کی اداکارہ بلیک لائیولی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آنے والی فلم ”دی ریدم سیکشن“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کتنی زخمی ہوئیں تاہم اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا ہاتھ زخمی ہوا ہے ۔ دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے سیلبز ڈاٹ کام نے بلیک لائیولی کے زخمی ہونے کی تصاویر شائع کیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ معمولی زخمی ہوئیں۔30 سالہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا اور اداکارہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بلیک لائیولی فلم میں ایک ایسی جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کے خاندان کو ایک جہازکے حادثے میں قتل کردیا جاتا ہے۔اپنے خاندان کے قتل کا بدلہ لینے والی جاسوس خاتون کو فلم میں کئی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اورکئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ وہ تن تنہا مسائل سے نمٹتی ہیں۔