#کلاکنڈی_ٹریلر، سیف علی خان کی واپسی
بالی وڈ کی نئی فلم” کلا کندی“ کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے بعد سیف علی خان کو دیکھ کر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تمام شائقین اس فلم کے ذریعے سیف علی خان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ انڈین صارفین نے اس حوالے سے ہیش ٹیگ #کلاکندی_ٹریلر جاری کیا جو انڈیا میں پہلے ساتویں اور پھر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ۔اس ٹرینڈ میں شائقین نے سیف علی خان کی واپسی کو خوب سراہا۔
ویشال نامی صارف نے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا ٹریلر ہے، ٹریلر ہو تو ایسا۔
ایان نامی صارف نے ٹویٹ کیا: #کلاکندی_ٹریلر ابھی دیکھا۔زبان بند،دماغ اڑ گیا! غالباً ابھی تک دنیا کا سب سے بہترین ٹریلر ہے۔انفینیٹی وار کا ٹریلر اس کے آگے کچھ بھی نہیں لگتا۔سیف سر ٹیلنٹ کی کیا طاقت گری دکھائی ہے،حیران کن۔
کونٹل گنگلے نے ٹویٹ میں کہا: یہ ایک دلکش فلم لگ رہی ہے اور یقینی طور پر سیف علی خان کے لئے خوش قسمتی کا رخ بن سکتا ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ سنسر بورڈ نے ڈائیلاگ کے ساتھ بہت زیادہ چھید کرکے مزا خراب نہ کردے۔
سیف علی خان کے فین پیج سیفیئن کیپٹین سے ٹویٹ کیا گیا:یہ ٹریلر سیف علی خان کی بالی وڈ میں واپسی کی نشانی ہے۔تاریخی ،یادگار،تخلیقی ٹریلر۔