Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک : فلم فیسٹیول میں2 پاکستانی فلموں کا انتخاب

 
 14ویں سالانہ ساﺅتھ ایشین انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2017 میں دو پاکستانی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان فلموں میں ”نامعلوم افراد2“ اور ”آزاد“ نامی پاکستانی فلمیں شامل ہیں۔ مذکورہ 5 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز 13 دسمبر 2017 کو نیویارک میں سن شائن سینما میں فیچر فلم لانگ لائیو برج موہن کے ورلڈ پریمیئر شو سے 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔ فلمی میلے میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فلم فیسٹیول میں 125 اور 85 ڈالر کے پاسز فروخت کئے جارہے ہیں جس میں پاسز والے شائقین 14 فلمیں دیکھ سکیں گے جبکہ ویک اینڈ پاسز میں صرف 10 فلمیں دیکھی جا سکیں گی۔
 

شیئر: