راولپنڈی ... سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ارکان نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ پاک، افغان سرحد کی صورتحال اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پارلیمانی وفدکو پاک، افغان بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال اور مقامی آبادی کی معاشی و سماجی بہبود کے لء منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ارکان پارلیمنٹ نے قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے سلسلے میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔