Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارجیاکے پولیس افسرکی انسان دوستی

 جارجیا ..... مقامی پولیس محکمے کے افسران بالعموم اپنی ڈیوٹی کے علاوہ دوسری انسان نواز خدمات کیلئے بھی مشہور ہیں اور یہ سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی پولیس کو مقامی افراد پولیس اہلکار سے زیادہ اپنے دوست اور عزیز کی طرح سمجھتے ہیں اور اگر ایسا ہے تو لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر ولیم کو ایک ایسی جگہ پہنچنا پڑا جہاں ایک خاتون اپنی بچی کو گود میں لئے چیخ چلا رہی تھی کیونکہ اس نے سانس لینا بند کردیا تھا۔ سانس لینے سے محروم ہوجانے والی بچی بیلا کی عمر صرف 29دن تھی اور رات ساڑھے 8بجے اسکی سانسیں اچانک ہی رک گئی تھیں۔ اسکے بعد پولیس افسر وہاں پہنچا تھا اور اس نے اپنے منہ کے ذریعے بچی کے پھیپھڑوں میں ہوا پہنچا کر سانس بحال کردی۔ پولیس محکمے اور مقامی لوگوں نے پولیس افسر کی اس انسان دوستی کی زبردست تعریف کی ہے مگر اس نے انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکار ہے اسے اس کی بھی تربیت دی گئی ہے او راس نے اپنی محض خدمت اور فرض کو نبھانے کی کوشش کی تاہم بچی کے سانس بحال ہونے پر اسے بیحد خوشی ہے۔

شیئر: