Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد...پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا ہے۔جمعہ کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیاکہ ہند کی جانب سے رواں سال اب تک 1300 سے زائد مرتبہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ ہند لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے چیری کوٹ سیکٹر میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
 

شیئر: