Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے مرکز 2لاکھ کروڑ روپے جاری کریگا

    لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی میں سڑک کی تعمیر اور اس کی افادیت پر 2 روزہ ورکشاپ کا افتتاح جمعہ کو یہاں ہوا جس میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری ، وزیراعلیٰ یوگی ، اور ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ اترپردیش میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپئے جلدی ہی جاری کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سڑک ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب جب سڑک بنی ہے اور جس علاقے سے گزری ہے وہاں سے غریبی کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ نے یوپی کی خستہ حال سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ان سڑکوں کی طرف جلد توجہ دی جائے اور  نئی سڑکیں جو عرصے سے کاغذات پر ہیں لیکن ان کو عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے ان کی تعمیر  پر فوری توجہ دی جائے۔ ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں وزیراعظم مودی کی تعریف کررہے تھے کہ انھوں نے گجرات کو نئی سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں ایک ماڈل بنا کر پیش کردیا ہے۔وہ گجرات اور مودی کی تعریف تو کرتے رہے لیکن یوپی میں سڑکوں کی خراب حالت کا انھوں نے کہیں ذکر بھی نہیں کیا۔

شیئر: